ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کشمیر : کئی ہفتوں کے خشک موسم کے بعد بارش سےماحول خوشگوار

کشمیر : کئی ہفتوں کے خشک موسم کے بعد بارش سےماحول خوشگوار

Thu, 14 Apr 2022 14:36:27    S.O. News Service

سری نگر، 14؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) وادی کشمیر میں کئی ہفتوں کے خشک و گرم موسم  کا زور بالآخر منگل  کی  شام ٹوٹ ہی گیا جس سے لوگوں کو گرمی سے راحت نصیب ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے ۲۴؍ گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران کہیں کہیں بارش ہونے کا بھی امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ وادی میں۱۳؍ اور۱۴؍ اپریل کو بھی مطلع ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران کئی مقامات پر بارش بھی متوقع ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں رواں ماہ کی۲۰؍ اور۲۱؍ تاریخ کو ایک بار پھر موسم کروٹ بدل سکتا ہے اور اس دوران بارش ہونے کا امکان ہے۔گرمائی دارلحکومت سری نگر میں جہاں گزشتہ ۱۲؍ گھنٹوں کے دوران۵ء۳؍ ملی میٹر بارش ریکار ہوئی ،کم سے کم درجہ حرارت۱۱ء۸؍ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۴ء۲؍ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گل مرگ  میں جہاں گزشتہ ۱۲؍ گھنٹوں کے دوران ۷ء۸؍ ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، کم سے کم درجہ حرارت۲ء۵؍ ڈگری  ریکارڈ کیا گیا جو معمول سےایک ڈگری زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہل گام  میں جہاں گزشتہ ۱۲؍ گھنٹوں کے دوران۶ء۸؍ ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ، کم سے کم درجہ حرارت۷ء۶؍ ڈگری ریکارڈ کیا گیا جو معمول  سے۴ء۷؍ ڈگری زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔


Share: